سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری زمینوں کی بند ر بانٹ میں ملوث 4ملزمان کی ضمانت منظور کرلی

جمعہ 11 مئی 2018 16:57

سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری زمینوں کی بند ر بانٹ میں ملوث 4ملزمان کی ضمانت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں77 ایکڑ سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ میں ملوث افسران کی درخواست ضمانت سے متعلق سماعت ،عدالت نے ملزمان کو پچیس پچیس لاکھ روپے کہ مچلکے جمع کرنے کاحکم دیتے ہوئے چار ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں77ایکڑ سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ میں ملوث افسران کی درخواست ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی عدالت میں نیب کے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان سابق ڈسٹرکٹ افیسر ریونیو اللہ بچایو چانڈیو، سابق ڈسٹرکٹ افیسر ریونیو حیدرآباد علی اکبر ہنگورو, شوکت حسین سابق ڈی ڈی او ریونیو بن قاسم ٹاوں ،صابر حسین و دیگر نے ملی بھگت سی77 ایکٹرسرکاری زمین فرضی ناموں پرالاٹ کی اس سرکاری زمین پر سوسائٹیاں بنا کرعوام کو لوٹا گیا ملزمان نی قومی خزانی کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جبکہ ملزمان کے خلاف نیب عدالت میں ریفرنس زیر سماعت ہے ۔

نیب کے پراسیکیوٹر کا موقف سنتے ہوئے عدالت نے ملزمان کو پچیس پچیس لاکھ روپے کہ مچلکے جمع کرنے حکم دیتے ہوئے چار ملزمان کی ضمانت منظور کرلی