سابق ایس پی ایس آر پی حیدرآباد غلام نبی کیریو 25مئی تک عدالتی تحویل میں جیل روانہ

جمعہ 11 مئی 2018 16:57

سابق ایس پی ایس آر پی حیدرآباد غلام نبی کیریو 25مئی تک عدالتی تحویل میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) سندھ پولیس میگا کرپشن ریفرنس میں مفرور سابق ایس پی ایس آر پی حیدرآباد غلام نبی کیریو نے احتساب کے سامنے خود کوسرنڈر کردیا۔عدالت نے ملزم کو 25 مئی تک عدالتی تحویل میں جیل روانہ کردیا۔

(جاری ہے)

سندھ پولیس میگا کرپشن ریفرنس میں مفرور سابق ایس پی ایس آر پی حیدرآباد غلام نبی کیریو نے احتساب کے سامنے سرنڈر کیا جس پر عدالت نے انکو 25 مئی تک عدالتی تحویل میں جیل روانہ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

۔واضح رہے کہ سابق ایس پی ایس آر پی حیدرآباد غلام نبی کیریو اور سابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔۔سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی ،سابق ایس پی ایس آر پی حیدرآباد غلام نبی کیریو سمیت دیگر ملزمان پر ایس آر پی حیدرآباد کے لئے 881 بھرتیوں کے زریعے قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔