ترقیاتی کام نہ ہونے کے خلاف ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کی جانب سے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

جمعہ 11 مئی 2018 16:57

ترقیاتی کام نہ ہونے کے خلاف ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کنور نوید ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے حلقے میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے خلاف ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کی جانب سے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں حلقے میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے خلاف ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں اس درخواست میں انکی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ حکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈز ایم این اے کے بجائے ڈی سی کو جاری کئے جارہے ہیں لیکن فنڈز جاری ہونے کے باوجود حلقہ این اے 246 میں ترقیاتی کام نہیں کرائے جارہے ہیں۔درخواست میں ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی نے عدالت سے ترقیاتی کام کرنے اور فنڈز جاری کرنے کے لئے احکامات دینے کی استدعا کی۔۔عدالت نے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر جواب داخل کرانے کاحکم دیا۔