کراچی ،اینٹی وائلیٹ کرائم سیل کی ڈیفنس میں کارروائی تاجر کے بیٹے کے اغوا میں ملوث 3 مفرور ملزمان گرفتار

جمعہ مئی 16:57

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) اینٹی وائلیٹ کرائم سیل کی ڈیفنس میں کارروائی تاجر کے بیٹے کے اغوا میں ملوث 3 مفرور ملزمان گرفتار ،، ملزمان کے دو ساتھی پولیس مقابلے میں پہلے ہی مارے جا چکے ہیں ۔دوسری طرف نارتھ ناظم آباد پولیس نے اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کر لیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے وی سی سی نے خیابان بدر میں کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان سجاد ،حسنین، اور شرافت کو گرفتار کر لیا ،، پولیس کے مطابق ملزمان نے 24 اپریل کو خیابان طارق سے تاجر کے پانچ سالہ بیٹے کو اغوا کیا تھا ،، گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ اس واردات سے قبل تاجر کے گھر پر ڈارئیور تھا اور اسنے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اغوا کا پلان بنایا تھا ،، تاجر کے بیٹے کو پولیس نے بازیاب کروا لیا تھا اور پولیس مقابلے کے دوران ملزمان کے ساتھی بھی مارے گئے تھے۔

دوسری جانب نارتھ ناظم آباد پولیس نے دوران کارروائی اسٹریٹ کرمنل یوسف کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ ،،موبائل فونز اور سر سید تھانے کی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :