نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ’’پاکستان پائندہ باد کانفرنس‘‘ کل منعقد ہوگی

جمعہ مئی 16:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ’’پاکستان پائندہ باد کانفرنس‘‘ کل (ہفتہ )12 مئی کوایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں ساڑھے دس بجے صبح منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی صدارت تحریک پاکستان کے مخلص کارکن‘سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے۔ پاکستان پائندہ باد کانفرنسوں کا آغاز رہبر پاکستان‘ آبروئے صحافت جناب مجید نظامی کی ہدایت پر کیا گیا تھا اور یہ اس سلسلے کی 18ویں کانفرنس ہے۔ جس کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :