محکمہ ایکسائز کی فواد حسن فواد کی رجسٹرڈ گاڑیوں کی رپورٹ تیار

محکمہ ایکسائزنے رپورٹ نیب کے احکامات پرتیار کی، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے نام پرلاہورمیں صرف ایک گاڑی رجسٹرڈ نکلی۔میڈیا رپورٹس

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ مئی 16:50

محکمہ ایکسائز کی فواد حسن فواد کی رجسٹرڈ گاڑیوں کی رپورٹ تیار
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مئی 2018ء) : محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نےفواد حسن فواد کی رجسٹرڈ گاڑیوں کی رپورٹ تیارکرلی، محکمہ ایکسائزنے نیب کے احکامات پررپورٹ تیار کی ہے، وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے نام پرلاہورمیں صرف ایک گاڑی رجسٹرڈ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن سے فواد حسن فواد کے نام پررجسٹرڈ گاڑیوں کاریکاڈ طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز نے نیب کے احکامات پر رپورٹ تیار کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کے نام پر لاہور میں صرف ایک گاڑی رجسٹرڈ ہے۔ واضح رہے گزشتہ چند دنوں میں نیب کرپشن اور بدعنوانی کیخلاف متحرک ہوگیا اور نیب حکام اپنی کاروائیوں میں تیزی بھی لائے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہےچیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کو گزشتہ روزصوبائی ہیڈکوارٹر میں بریفنگ دی گئی۔

نیب اعلامیہ کے مطابق نیب خیبرپختونخوا کو2018ء میں ایک ہزار996 درخواستیں موصول ہوئیں۔68 انکوائریاں اور10 انویسٹی گیشن کی گئی ہیں۔ اسی طرح نیب کورٹ میں10 ریفرنسزدائراور 16 ملزمان گرفتار کیے۔ اعلامیہ نیب میں بتایا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن(ر)صفدر، امیرمقام،، ضلع ناظم محمد عاصم کےخلاف کرپشن کیسز شامل ہیں۔ چیئرمین نیب کو کیپٹن(ر) صفدرکے9 ارب روپے لیزکیس سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

چیئرمین نیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں بدعنوان عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔بلا خوف و دباؤ احتساب کو یقینی بنانا ہوگا۔ ملک میں بدعنوان عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا۔ دوسری جانب نیب کوآج کل شدید تنقید کا سامنا بھی ہے۔ نوازشریف کیخلاف چار ارب نوے کروڑ ڈالرزبھارت منی لانڈرنگ کے ذریعے بھجوانے کا الزام عائد کیا گیا۔

جس پرقاید ن لیگ نواز شریف نے چیئرمین نیب کے رویے کوانتقامی اور جانبدرانہ قرار دینے چوبیس گھنٹے میں نیب کوثبوت عوام کے سامنے لانے کا ڈیڈ لائن دی اور کہا کہ اس کے برعکس چیئرمین نیب قوم سے معافی مانگیں اور استعفا دے کرگھر چلے جائیں۔ آج نوازشریف نے پارٹی اجلاس میں چیئرمین نیب کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔