سرگودھا،ڈی سی کا شاہپور میں گندم خریداری مرکز کا معائنہ

جمعہ مئی 17:25

سرگودھا۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی چٹھہ نے شاہپور میں گندم خریداری سنٹر کا معائنہ کرتے ہوئے وہاں پر عملہ کو ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے کسانوں کو دی گئی رعایت پر بھر پور طریقے سے عملدرآمد کرایاجائے،گندم کی ٹرالیوں کو فوری ان لوڈ کرایا جائے تاکہ کسی بھی کسان کو زیادہ دیر تک انتظار نہ کرنا پڑے ، انہوں نے وہاں پر کوآرڈینیٹر کی غیر موجودگی پر سخت سرزنش کی ہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی پر موجود رہا کریں، اس موقع پر وہاں اے ایف سی محمد اسلم نے ڈپٹی کمشنر کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ اس مرکز پر 97ہزار 920 بوری گندم کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، 70ہزار بوری باردانہ کا اجراء ہو چکا ہے ، انہوں نے بتایاکہ 21 ہزار 500 بوری گندم مرکز پر آچکی ہے ، ڈپٹی کمشنر نے گوداموں کاتفصیلی معائنہ کیا وہاں پر موجود کسانوں سے مسائل دریافت کئے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :