ْرمضان المبارک کے دوران اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھا جائے،ڈپٹی کمشنرسرگودھا

جمعہ 11 مئی 2018 17:25

سرگودھا۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرلیاقت علی چٹھہ نے تاجروں پر زور دیا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھیں ، ناجائز منافع خوری ‘ ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ جیسی برائیوں سے اجتناب کریں ، ماہ صیام کا تقاضا ہے کہ ہم جائزمنافع کے حصول کی کوشش کریں اور ناجائزہ منافع خوری سے گریز کریں، ضلعی انتظامیہ نے ملاوٹ ‘ ذخیرہ اندوزی اور گراںفروشی کے تدارک کیلئے منصوبہ بندی کرلی ہے ، جس کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو فرائض سونپ دیئے گئے ہیں ، وہ گذشتہ روز اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے ، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز ‘ انجمن تاجران اورعلمائے کرام کے علاوہ دیگر متعلقہ شعبوںکے نمائندوں نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر نے اشیائے ضرورت کی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ آئندہ چند روز میں تاجروں ‘ ضلعی انتظامیہ اور انجمن صارفین کی باہمی مشاورت سے اشیائے ضرورت کی قیمتیں مقرر کی جائیں گی، یہ قیمتیں رمضان المبارک کیلئے موثر رہیں گی، انہوں نے اس سلسلے میں ایک سب کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے۔

متعلقہ عنوان :