بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا آسٹریلیا کی طرف سے سیریز منسوخ کرنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار

جمعہ مئی 17:25

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا آسٹریلیا کی طرف سے سیریز منسوخ کرنے کے فیصلے ..
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری نے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے رواں برس بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ہوم سیریز منسوخ کرنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا جیسے بورڈ کو نفع نقصان سے ہٹ کر ٹیموں کی میزبانی کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

طے شدہ شیڈول کے تحت بنگلہ دیشی ٹیم نے اگست ستمبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرنا تھا جہاں پر اس نے میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنی تھی لیکن کرکٹ آسٹریلیا نے سیریز نفع بخش نہ ہونے کی وجہ سے اسے منسوخ کر دیا تھا۔

بی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ آسٹریلیا جیسے بورڈ کو نفع نقصان کی پرواہ کئے بغیر ٹیموں کی میزبانی کرنی چاہیے، ہم بھی کچھ ٹورز میں نفع نہ ہونے کے باوجود بعض ٹیموں کی میزبانی کرتے ہیں تاکہ باہمی سیریز کے معاہدوں کی پاسداری رکھی جا سکے، انہوں نے مثال دی کہ جب پاکستان،، بھارت،، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بنگلادیش کا رخ کرتی ہیں تب ہی انہیں منافع ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش کو دو مرتبہ آسٹریلیا کا دورہ کرنے کا آغاز حاصل ہے۔