رافیل نڈال نے جان میک اینروئے کا سنگل کورٹ پر مسلسل زیادہ سیٹس فتوحات کا 34 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

جمعہ 11 مئی 2018 17:25

رافیل نڈال نے جان میک اینروئے کا سنگل کورٹ پر مسلسل زیادہ سیٹس فتوحات ..
میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) شہرہ آفاق ہسپانوی سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے جان میک اینروئے کا سنگل کورٹ پر مسلسل زیادہ سیٹس فتوحات کا 34 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا، نڈال نے رواں میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹائنی کھلاڑی ڈائیگو کے خلاف فتح حاصل کر کے یہ سنگ میل عبور کیا، یہ نڈال کی بغیر سیٹ ہارے سنگل کورٹ پر مسلسل 50ویں فتح ہے، جان میک اینروئے نے 1984ء میں بغیر سیٹ ہارے سنگل کورٹ پر مسلسل 49 کامیابیاں حاصل کر رکھی تھیں۔

متعلقہ عنوان :