پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کا انگلینڈ میں شیڈول سہ ملکی سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان

جمعہ مئی 17:39

پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کا انگلینڈ میں شیڈول سہ ملکی سیریز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے رواں برس انگلینڈ میں شیڈول سہ ملکی سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، نیہار عالم ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ جہانزیب تیوانہ نائب کپتان ہوں گے۔ سہ ملکی سیریز میں میزبان انگلینڈ سمیت پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شرکت کریں گی، سیریز 8 سے 13 جولائی تک کھیلی جائے گی، پاکستانی ٹیم 9 جولائی کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔

پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹرائلز کے بعد ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے، ہم نے مضبوط اور متوازن ٹیم تشکیل دی ہے، امید ہے کہ ٹیم سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج دے گی۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ ٹیم کپتان نیہار عالم، نائب کپتان جہانزیب تیوانہ، حسنین عالم، عارف، سیف اللہ، محمد شہباز، واجد عالم، ماجد حسین، ریحان غنی، عبداللہ اعجاز، واقف شاہ، ملک کاشف، مطلوب قریشی، محمد حارث شیر علی،، فرحان سعید پر مشتمل ہے، ریزرو کھلاڑیوں میں عبداللہ خان، عادل عباسی، زبیر شامل ہیں۔

آفیشلز میں امیرالدین انصاری مینجر، صبیح اظہر ہیڈکوچ، اقبال امام بیٹنگ کوچ، محمد جاوید بائولنگ کوچ، نعمان ٹیم ڈاکٹر،، راشد قریشی ٹرینر اور محمد نظام میڈیا مینجر شامل ہیں۔