پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے معاشرے کے ہرشہری کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا ،ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد اکبر ترین

جمعہ 11 مئی 2018 17:39

ہرنائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد اکبر ترین نے کہاکہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے معاشرے کے ہرشہری کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا تاکہ ہمارے وطن عزیز ملک میں کسی بھی شہری کا بچہ یابچی پولیو کے اس موزی مہلک مرض میں مبتلا نہ ہوسکے ضلع ہرنائی کے عوام اپنے پانچ سال تک کے عمر کے بچے بچیوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں جس سے وہ عمر بھر کی معذوری سے بچ سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ہرنائی میں جاری انسداد پولیو کی قومی مہم کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے موقع پر والدین اور علاقے عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر سعید میروانی ، ایس پی سردار ہاشم بھی انکے ہمراہ تھے جنہوں نے مختلف علاقوں میں جاکر مختلف گھروں میں پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کی چیکنگ کی اور قطرے پلانے والے ٹیموں کے کام کو چیک کیا اسکے ڈبلیو ایچ او کے ایریا کوارڈنیٹر ڈاکٹر ظفرابڑو نے بھی ضلع ہرنائی کا دورہ کیا اور ضلع ہرنائی کے مختلف علاقوں میں پولیو ٹیمیوں کے کام کی چیکنگ کی گھروں کی مارکنگ ، فنگر مارکس چیک کیا اور قطرے پلانے ٹیمیوں سے بھی ملے ڈپٹی کمشنر محمد اکبر ترین اور ڈبلیو ایچ او کے ایریا کوارڈنیٹر ڈاکٹر طٖرابڑو نے کہا کہ ضلع ہرنائی میں تین روزہ پولیو مہم میں قبائلی عمائدین ۔

(جاری ہے)

علماء کرام ۔بلدیاتی نمائندے سماجی شہری پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہرگھر کے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو قطرے پلانے میں کردار ادا کریں تاکہ مہم کے دوران کوئی بھی بچہ ۔بچی عمر بھر کی معذوری سے بچ جائے ڈپٹی کمشنر محمد اکبر ترین نے کہاکہ پولیو کے قطرے پلانے والے اہلکار اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دے تاکہ کوئی بھی بچہ قطرے پلانے سے رہ نہ جائے انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں قطرے پلانے والے ٹیمیوں کی مانیٹرننگ کررہے ہیں ڈبلیو ایچ او ، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت اس سلسلے میں ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں مہم کی نگرانی اور کام کی چیکنگ کررہے ہیں ۔