حکومت عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان کے خصوصی فنڈز سے تعلیم صحت آبپاشی و آب نوشی رابطہ سڑکوں بچاؤ بند ڈیمز و دیگر مفاد عامہ کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ،کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی

جمعہ 11 مئی 2018 17:39

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کا معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خصوصی فنڈز سے تعلیم صحت آبپاشی و آب نوشی رابطہ سڑکوں بچاؤ بند ڈیمز و دیگر مفاد عامہ کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جن کی تکمیل سے نہ صرف عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے جاری ترقیاتی اسکیمات کی معیار اور بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ڈپٹی کمشنرزاور متعلقہ آفیسران ترقیاتی اسکیمات کی خود نگرانی کریں،معیار اور مدت تکمیل پر کسی کو خاطر میں نہ لائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خصوصی پیکج کے تحت قلات ڈویژ ن میں جاری ترقیاتی منصوبوںکے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خضدار قیصر خان ناصر ڈی سی قلات سید زاہد شاہ ڈی سی شہید سکندر آبا د سوراب ڈاکٹر خدائے رحیم میروانی ڈی سی مستونگ عبدالجبار بلوچ اے ڈی سی لسبیلہ محمد طارق مینگل ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو 2لیاقت علی ایکسیئن بی اینڈ آرمحمد فاروق مینگل ایکسیئن پی ایچ ای خضدار محمد انور مینگل انجنئر میونسپل کارپوریشن خضدار یوسف عزیز زہری ڈویژنل ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ قلات ڈویژن احمد خان بلوچ ا یس ای بی اینڈ آر 1 فیض محسن ایس ای بی اینڈ آر 2 ایس ای بی ایند آر ظفر احمد کھوسہ ایس ای پی ایچ ای میر احمد نوشیروانی ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالقیوم عمرانی ایس ڈی او ایریگیشن خضدار سعید مصطفی اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی محمد صادق و دیگر نے شرکت کی جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق بریفنگ دی اور اپنے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا اجلاس کو بتایا کہ تحصیل زہری کرخ مولہ باغبانہ میں خطیر رقم سے ہسپتال اسکولزپختہ سڑکوں فٹبال اسٹیڈیم،آبنوشی کی اسکیمات ملازمین کے لئے رہائشی کوارٹرز سمیت د یگر منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جن میں عوام کے سہولت کے لئے صحت تعلیم کالج پختہ سڑکیں بجلی بچوں کے لئے پارک اور پینے کے صاف پانی سمیت دیگر تمام سہولیات فراہم کی جائیں گیی ۔

(جاری ہے)

ضلع خضدار کے مختلف علاقوں میں خطیر رقم سے بارہ کے قریب ڈیمز زیر تعمیر ہیں ان کے مکمل ہونے سے نہ صرف یہاں واٹر لیول بلند ہو گا بلکہ زرعی حوالے سے بھی فائدہ ملے گا کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے چند محکموں کی سالانہ ترقیاتی فنڈز لپس ہوگئے تھے اب یہ رقم ریلیز ہوچکی ہے انہوں نے مختلف محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ الیکشن 2018 کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب نامز د کردہ تعلیمی اداروں یا صحت کے مراکز ہوں ان میں ووٹرز کے لیئے تمامتر بنیادی ضرورتوں کی فراہمی کے اقدامات کریں اور اپنی رپورٹ کمشنر آفس کو ارسال کریں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پیکج کے جاری ترقیاتی اسکیموں کی نگرانی کے متعلقہ ذمہ داراں اپنی نگرانی میں معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں تعمیراتی اسکیموں میں ناقص میٹریل کا استعمال کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی اور غفلت کے مرتکب ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔