عارفوالا میں چور ی و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم

جمعہ مئی 17:39

عارفوالا۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) چور ی و ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی، موٹرسائیکل و دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے،تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 34/KB کے رہائشی امتیاز مینگل کو135/EB کے نزدیک دو ڈاکو گن پوائنٹ پر زبردستی روک کر ایک لاکھ روپے کی نقدی چھین کرفرار ہوگئے ، دوسری واردات میں نواحی گائوں 143/EBکے نزدیک مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے صدر راناعلی مسعود سے دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکو موٹرسائیکل چھین کرفرار ہوگئے جبکہ نواحی گائوں 75/EBمیں عبدالغفار کے احاطہ سے نامعلوم چور سامان مالیت41800 روپے لوٹ کر فرار ہو گئے،،پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :