آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس: احد چیمہ اورشاہد شفیق کے جسمانی ریمانڈ میں سات روز کی توسیع

جمعہ 11 مئی 2018 17:39

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس: احد چیمہ اورشاہد شفیق کے جسمانی ریمانڈ ..
لاہور۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور نجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق کے جسمانی ریمانڈ میں سات روز کی توسیع کر دی ہے جبکہ عدالت نے دیگر دو ملزموں کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،لاہور کی احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے جمعہ کو کیس کی سماعت کی، دوران سماعت نیب حکام کی جانب سے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ،نجی کمپنی کے مالک شاہد شفیق ،چیف انجینئر پی ایل ڈٰ ی سی بلال قدوئی اور امتیاز حیدر کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ،دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی بیوی صائمہ احد کے نام 21 کنال 4 مرلہ زمین پیراگون میں خریدی گئی جس کی مالیت 7 کڑور روپے ہے،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ دوران تفتیش انکشاف ہوا ہے کہ ملزم احد چیمہ کیجانب سے پنجاب کالج ڈیرہ غازی خان میں 4 کروڑ کی انویسٹمنٹ کی گئی اور اسلام آباد میں فلیٹ بھی خریدے گئے جبکہ لیپ ٹاپ سے کوڈ ورڈز میں ٹرانزیکشن بھی ہوئی جس کی تفتیش کیلئے عدالت ملزم کو مزید جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرے، دوران سماعت احد چیمہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملز م فروری سے نیب کے پاس ہے، 80 روز گزرنے کے باوجود نیب حکام کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے ،اب آمدن سے زائد اثآثہ جات بنانے کا کیس بنا کر ریمانڈ مانگا جارہا ہے جبکہ قانون کے مطابق گرفتاری کے بعد تمام کیسز سامنے لانے چاہیے تھے جبکہ نیب نے گرفتاری کے بعد انکوائری شروع کی جو کہ قانون کے خلاف ہے لہذا عدالت جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرے،عدالت نے احد چیمہ ، شاہد شفیق کے جسمانی ریمانڈ میں سات روزکی توسیع کرتے ہو ئے 18 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا جبکہ دیگر دو ملزموں بلال قدوئی اور امتیاز حیدر کو 25 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔