18ویں ترمیم کے بعد وفاق کھیلوں کے معاملے میں صوبوں کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کر سکتا ،ْریاض حسین پیر زادہ

نیب پہلے تحقیقات کرے ،ْاگر کوئی ثبوت ملے تو پریس ریلیز جاری کرنی چاہیے ،ْ وفاقی وزیر کی گفتگو

جمعہ 11 مئی 2018 17:42

18ویں ترمیم کے بعد وفاق کھیلوں کے معاملے میں صوبوں کے معاملات میں دخل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ18ویں ترمیم کے بعد وفاق کھیلوں کے معاملے میں صوبوں کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کر سکتا ،ْ نیب پہلے تحقیقات کرے اور اگر کوئی ثبوت ملے تو پریس ریلیز جاری کرنی چاہیے۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ 18ویں ترمیم کے بعد وفاق کھیلوں کے معاملے میں صوبوں کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کر سکتا۔

ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ امریکہ نے ساری دنیا میں دہشتگرد پیدا کیے ہیں اور پاکستان کے حالات خراب کرنے میں بھی امریکہ کا بڑا کردار ہے ،ْ پاکستان کو امریکی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر بہت پہلے پابندی عائد کر دینی چاہیے تھی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ امریکہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک کے زریعے پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرتا ہے جو سفارتکاری کے اصولوں کے خلاف ہے۔

ایک اور سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ نیب پہلے تحقیقات کرے اور اگر کوئی ثبوت ملے تو پریس ریلیز جاری کرنی چاہیے ،ْ نواز شریف ملک کے بڑے لیڈر ہیں ان کے خلاف بغیر ثبوت اداروں کی جانب سے الزام لگانا افسوسناک ہے۔نیب میں شریف خاندان کے خلاف بڑے مقدمات چل رہے ہیں، اس لیے نیب کو بہت احتیات کرنے کی ضرورت ہے۔