کراچی ، ایڈوانس انویسٹی گیشن اور فرانزک انویسٹی گیشن کے عنوان سے لکھی گئی دو کتابوں کی تقریب رونمائی
پولیس پر کام کا دباؤ ہے تاہم امن و امان بحال رکھنا اور عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے ،آئی جی سندھ کا خطاب
جمعہ مئی 17:42

(جاری ہے)
مذکورہ کتابوں کی تحریر کا آغاز سال 2011ئ میں کیا گیا تھا۔کتابوں کی تقریب رونمائی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کو آئی جی سندھ نے باعث اعزاز وافتخار قرار دیتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے لئے یہ امر اور آج کا یہ لمحہ باعث مسرت ہے کہ میں سندھ پولیس کی دو کتابوں کی رونمائی کررہا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ ان کتابوں کے مطالعہ سے کریمنلز جسٹس سسٹم کو تقویت ملنے کے ساتھ ساتھ مقدمات کی تفتیش ناصرف نتیجہ خیز ہوگی بلکہ ٹھوس شواہد پر مشتمل چالان کی بدولت جرائم پیشہ عناصر کا سزا سے بچنا بھی مشکل ہوجائیگا۔کیونکہ جرائم کے مؤثر انسداد جیسے اقدامات اور کریمنلز کے خلاف کامیاب کاروائیوں میں تفتیش تحقیق اور چھان بین کا اپنا ایک الگ کردار ہے ۔آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس پر کام کا دباؤ ہے تاہم امن و امان بحال رکھنا اور عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ20سال قبل کی اورآج کی پولیس ذمہ داریوں میں بہت فرق آچکا ہے ۔آج جرائم کے نت نئے طریقے ہیں جن سے نمٹنے کے لئے پولیس کو جدید دور کے تقاضوں ماڈرن تیکنیکس سے ہم آہنگ کرنااور جدید ہتھیاروں اورآلات سے لیس کرنا اشد ضروری ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس سندھ کی کارکردگی کو مزید فروغ دینے اور پولیس کے تمام شعبوں کے مجموعی امور کو تقویت دینے کے لئے باقاعدہ اصلاحات کے تحت ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے دورانِ خطاب پولیس افسران اور اہلکاروں کو جدید تربیت،لاجسٹکس سپورٹ، دوران تربیت نصابی سرگرمیوں سمیت صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی جیسے اقدامات کا بھی تفصیلی احاطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل اور سہولیات سے محکمہ پولیس کو درپیش چیلنجز کا نا صرف مقابلہ کررہے ہیں بلکہ پولیس افسران اورجوانوں کو بہترین اور معیاری تربیت کی فراہمی کے عملی اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ اسکولز میں دستیاب ٹرینرز کی تربیت فراہم کرنے کے طریقوں کو بھی بہتر اور جدید بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے اس موقع پر سندھ پولیس کے جملہ امور میں آئی این ایل کے تعاون اور معاونت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سندھ پولیس اور آئی این ایل کے اشتراک کو ایک سنگ میل قرار دیا۔آئی جی سندھ نے کہا کہ ان کتابوں سے بہترین استفادہ کے لئے ان کا انگریزی زبان سے دیگرمقامی زبانوں میں ترجمہ بھی کیا جائے ۔ آئی جی سندھ نے دوران خطاب مزید کہا کہ مطالعہ انسانی سوچ اور کردار پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اور اسکی عملی زندگی میں کامیابی کی ضمانت بنتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ کتابوں کے مطالعہ اور ان میں تحریر کیئے گئے مختلف مضامین اور تجربات کو سمجھنے اور ان سے رہنمائی لینے پر پولیس افسران کو مقدمات کی تفتیش کے جملہ پہلوؤں اور زاویوں میں ناصرف معاونت ملیگی بلکہ تفتیش وتحقیق بھی نتیجہ خیز اور کامیاب ہوسکے گی۔تقریب کے اختتام پر آئی جی سندھ نے مذکورہ کتب کی تحریر کے دوران مختلف مراحل میں مشاورت اور معاونت کرنیوالے ممبران میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیں۔ان ممبران میں جوائنٹ ڈائریکٹرIB عبدالخالق شیخ،ڈی آئی جی ٹریننگ شرجیل کھرل،سابقہ آئی جیز نیاز احمد صدیقی،اسدجہانگیر، محمداکبر،سعوداحمدمرزا کے علاوہ ایچ آر ایکسپرٹ اقبال احمد ڈیتھو شامل ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ غازی خان میں اسپتال عملے کی غفلت
-
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی بھارتی ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے بڑی یقین دہانی
-
سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم عمران خان کا شاندار فیصلہ
-
اسلام آباد میں بیوی نے اپنے ہی شوہر کی گاڑی پر حملہ کردیا
-
معروف تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے بھارت کی جانب سے جنگ کا اشارہ دے دیا
-
کوئٹہ شہر کی بہتری اور خوبصورتی کی بحالی کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کیا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کا کیس، بھارت نے شکست تسلیم کرلی؟
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں تاخیر کی اصل وجہ سامنے آگئی
تازہ ترین خبریں
-
پی ایس ایل 4،لاہور قلندر نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 139رنز کا ہدف دیدیا
-
لاہور قلندرز کا تگڑا غیر ملکی کھلاڑی صرف ایک میچ کے بعد ٹیم کا ساتھ چھوڑ گیا
-
والد جہانگیر ترین کی آج سٹیڈیم آمد ٹیم کیلئے خوش بختی کا سبب بنی:علی ترین
-
بھارت کی جانب سے جنگ کا خدشہ، پاکستان نے فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا
-
بھارت کا پاکستان مخالف پراپیگنڈا ناکام ہوگیا، عالمی برادری کا پلوامہ حملے کی مذمت کرنے سے گریز
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے لئے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل
-
سعودی ولی عہد کی آمد، خیرمقدمی بینرز آویزاں
-
سعودی ولی عہد کی آمد ،اسپیشل ایلیٹ فورس کی دس ٹیمیں بھی راولپنڈی طلب
-
فیکٹری ایریا میں مبینہ طور پر جائیداد کے تنازعہ پر بھائی نے فائرنگ بہن اور بھانجی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
-
نواز شریف کے میڈیکل بورڈ میں بہترین ڈاکٹرز شامل کئے گئے ہیں‘ ترجمان پنجاب حکومت
کراچی کی خبریں
-
نجی سکول کی جانب سے انتہائی متنازعہ اقدام ،رجسٹریشن معطل کر دی گئی
-
پی اے ایف کالج سر گودھا میں فاؤنڈرز ڈے کی تقر یب کا انعقاد
-
کراچی ائیرپورٹ پر مبینہ حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
-
بھتہ دینے سے انکار پر بلدیہ ٹاون میں فیکٹری کو آگ لگائی گئی،رحمان بھولا نے اعتراف کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent online media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2019, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.