ٹنڈو محمد خان ،ْتیز رفتار کوسٹر اور موٹرسائیکل میں تصادم ،27سالہ نوجوان جاں بحق

جمعہ مئی 17:42

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) ٹنڈو محمد خان حیدرآباد روڈ پر کیٹل کالونی کے قریب تیز رفتار کوسٹر اور موٹرسائیکل میں تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میںٹنڈو محمد خان کارہائشی موٹرسائیکل پر سوار 27سالہ فرحان قریشی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش سول اسپتال ٹنڈو محمد خان لائی گئی، جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، دوسری جانب مرحوم کے نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی رہنمائوں سمیت عزیز و اقارب اور معزز ین شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ ٹنڈو محمد خان کے برہان شاہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :