حیسکو سب ڈویژن ون ٹنڈو محمد خان کے ایس ڈی ا کو شہری نے حملہ کرکے زخمی کردیا

جمعہ 11 مئی 2018 17:49

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) حیسکو سب ڈویژن ون ٹنڈو محمد خان کے ایس ڈی اور عبدالستار لغاری پر بجلی کے بل کے معاملات پر گائوں محمد سٹھیوکے رہائشی سکندر سٹھیو نے اچانک حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا، واقع کے خلاف حیسکو ملازمین نے ایس ایس پی آفیس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے سخت نعریبازی کی ، اس موقع پر رشید میمن ، فیاض میمن اور دیگر کا کہنا تھا کہ ایس ڈی او عبدالستار لغاری جو اپنے آفیس میں بیٹھے تھے کہ بجلی کے بل کے معمولی معاملے پر حملہ کر کے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ہم سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں اور اس طرح کے واقعات ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے، دوسری جانب سٹی پولیس ٹنڈو محمد خان نے عبدالستار لغاری کی فریادپر ملزم سکندر سٹھیو کو گرفتار کر کے لاکپ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :