ڈیر ہ اسماعیل خان ، ایس ایچ او کینٹ کی کامیاب کاروائی ،منشیات فروش سے ہزاروں روپے مالیت کی تین کلو چرس برآمد

جمعہ 11 مئی 2018 17:49

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) گیلانی ٹائون میں ایس ایچ او کینٹ فہیم ممتاز نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سے ہزاروں روپے مالیت کی تین کلو چرس برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر ایس ایچ او کینٹ فہیم ممتاز نے گیلانی ٹائون میں کامیاب کاروائی کے دوران تین کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر کے منشیات فروش رمیز ولد مشتاق آرائیں کو گرفتار کرلیا،ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :