مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہو گئی ہے ،ْچوہدری محمد یاسین

حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر کی نازک ترین صورتحال پر قومی اسمبلی اور سینٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دے ،ْمیڈیا سے گفتگو

جمعہ 11 مئی 2018 17:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویش ہو گئی ہے، قابض بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے ،حکومت پاکستان اس نازک ترین صورتحال پر قومی اسمبلی اور سینٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دے۔

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کی انتہا کر دی ہے۔ اس صورتحال کا فوری نوٹس لینا وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔ وہ گزشتہ روز(جمعہ) کو بیرونی ممالک کے دورے سے واپسی پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک رخ اختیار کر چکی ہے، قابض بھارتی افواج نے حریت راہنماووں کو پابند سلاسل کرتے ہوئے پوری مقبوضہ وادی کو محاصرے میں لیا ہوا ہے موباہل فون آور انٹرنیٹ سمیت تمام رابطے منقطع کر دیے گئے ہیں مظالم کا سلسلہ تیز تر کر دیا گیا ہے تشدد کی اس نئی لہر نے کشمیریوں کے لہیے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ان حالات میں حکومت پاکستان آپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے فوری طور پر اسمبلی اور سینٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر لائحہ عمل ترتیب دے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے تاکہ میں مقبوضہ کشمیر میں ھونے والے مظالم کو رکوایا جاسکے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک رخ اختیار کر چکی ہے حکومت آزاد کشمیر بھی آپنا کردار ادا کرے اور پاکستان کی حکومت جو کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہے اس پر دبا ڈالیں کہ وہ فوری طور پر اس مسئلے کا فوری حل تلاش کریں۔