تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں امریکہ میں پاکستانی سفارتکاروں پر سفری پابندی کیخلاف مذمتی قرارداد جمع کرا دی

جمعہ مئی 17:49

تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں امریکہ میں پاکستانی سفارتکاروں پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) پنجاب اسمبلی میں امریکہ میں پاکستانی سفارتکاروں پر سفری پابندی کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی‘ قرارداد تحریک انصاف کی رکن نبیلہ حاکم علی نے جمع کرائی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پنجاب اسمبلی میں امریکہ میں پاکستانی سفارتکاروں پر پابندی کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد تحریک انصاف کی رکن نبیلہ حاکم علی نے جمع کرائی۔ قرارداد کے متن کے مطابق پاکستانی سفارتکاروں کے ساتھ اہلخانہ پر بھی پابندی لگادی گئی یہ ایوان امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اقدام کی مذمت کرتا ہے۔