پشاور ہائیکورٹ نے ملٹری کورٹ سے پھانسی پانیوالے کی سزا پر عمل درآمد روک دیا‘ وزارت دفاع سے جواب طلب

جمعہ مئی 17:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) پشاور ہائیکورٹ نے دہشتگردی کے جرم میں ملٹری کورٹ سے پھانسی کی سزا پانیوالے ملزم کی سزا پر عمل درآمد روکتے ہوئے وزارت دفاع سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پشاور ہائی کورٹ نے دہشتگردی کے جرم میں فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے ملزم کی سزا روکنے کا حکم سنا دیا جبکہ عدالت عالیہ نے اس کیس کے حوالے سے وزارت دفاع سے جواب طلب کر لیا۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ برہان الدین ذہنی طور پر معذور ہے ،وہ کیسے بم دھماکوں میں ملوث ہو سکتا ہے۔اس الزام کے تحت ملٹری کورٹ نے ملزم کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔