تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول 1386 فٹ پر برقرار، 6 پیداواری یونٹ بند ہو گئے

جمعہ مئی 17:57

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول 1386 فٹ پر برقرار ہے، 6 پیداواری یونٹ بند ہو گئے جبکہ بجلی کی پیداوار 670 میگاواٹ رہ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول1386 فٹ پر برقرار ہے، ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج 34 ہزار کیوسک ہے، اسی طرح تربیلا ڈیم کے 14 میں سے 6 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں جبکہ 8 یونٹس سے بجلی کی پیداوار 670 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :