وزیر آباد میں غیرت کے نام پر ایک اور حوا کی بیٹی کو زندہ جلادیا گیا

جمعہ 11 مئی 2018 17:57

وزیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) وزیر آباد میں سوہدرہ تھانہ کے موضع ٹاہلی والا میں باپ اور بھائی نے غیرت کے نام پر 18 سالہ لڑکی کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلادیا۔

(جاری ہے)

باپ نے بیٹی کو ایک نامحرم کے ساتھ ملتے ہوئے دیکھ لیا تھا۔ چچا اور چچی نے مضروبہ کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات پہنچایا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظر جناح ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ ملزمان روپوش ہیں، مقدمہ درج کرلیا گیا۔