پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر، عالمی چیمپئن کیخلاف سیریز منسوخ کردی گئی

پاکستان کرکٹ بورڈامریکا میں مجوزہ 3ملکی کرکٹ سیریز سے دستبردار ہو گیا رواں سال اگست میں پاکستان، بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان امریکا میں سہ فریقی سیریز شیڈول تھی تاہم پاکستانی ٹیم کی مصروفیات کے باعث قومی ٹیم کی شمولیت کا امکان نہیں ہے،ذرائع

جمعہ مئی 17:57

پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر، عالمی چیمپئن کیخلاف سیریز منسوخ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) پاکستان کر کٹ بورڈ((پی سی بی ) رواں سال امریکا میں مجوزہ سہ فریقی سیریز سے دستبردار ہوگیا جس کے بعد مجوزہ سیریز میں پاکستان کی شمولیت کا کوئی امکان نہیں۔ ذرائع کے مطابق رواں سال اگست میں پاکستان،، بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان امریکا میں سہ فریقی سیریز شیڈول تھی تاہم پاکستانی ٹیم کی مصروفیات کے باعث قومی ٹیم کی شمولیت کا امکان نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے باعث پاکستانی ٹیم کی مصروفیات بڑھ گئی ہیں اس لیے امریکا میں مجوزہ سیریز اب آئندہ سال ہونے کا امکان ہے۔ویسٹ انڈین ٹیم نے رواں برس پاکستان کا دورہ کیا تھا، جواب میں پاکستانی اسکواڈکو بھی ٹور کرنا تھا، اس دوران امریکا میں میچز کا منصوبہ تھا جس کی آمدنی میں سے پی سی بی کو بھی حصہ ملتا، سیریز کیلئے اگست کی تاریخیں رکھی گئی تھیں مگر اب مقابلوں کا امکان مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے چند برس قبل لیگ کے حقوق ایک برطانوی کمپنی کو فروخت کر دیے تھے جو تمام انتظامات سنبھالتی ہے، سی پی ایل کاآغاز8 اگست کو ہونا ہے لیکن ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے کیریبیئن لیگ کے منتظمین سے درخواست کی تھی کہ وہ ایونٹ کو ایک ہفتے آگے بڑھا دیں مگر انھوں نے اتفاق نہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ اس صورت میں غیرملکی پلیئرز کو بلانے میں مشکل ہوگی۔

پاکستانی ٹیم ان دنوں آئرلینڈ میں موجود ہے، وہاں سے اسے انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ بھی جانا ہے، دورے کا اختتام 13 جون کو ہوگا،اسی ماہ کی 28 تاریخ کو گرین شرٹس زمبابوے پہنچ جائیں گے جہاں آسٹریلیا اور میزبان سے ٹرائنگولر سیریز ہوگی، 13 جولائی سے پاکستانی ٹیم زمبابوے کے خلاف5 ون ڈے میچز کھیلے گی۔ دورے کا اختتام22 تاریخ کو ہونا ہے۔مجوزہ شیڈول کے مطابق وہیں سے پاکستانی ٹیم کو امریکا پہنچ کر ویسٹ انڈیز سے میچز کھیلنے تھے، وہاں لوڈرہل،،فلوریڈا اور ہیوسٹن میں بنگلہ دیش کی شمولیت سے ٹرائنگولر سیریز کاانعقاد بھی ہوتا،ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ مجوزہ ٹرائنگولر سیریز کو شیڈول نہیں کر سکا، جس کی وجہ سے پاکستانی کرکٹ ٹیم رواں برس امریکا میں کرکٹ نہیں کھیل سکے گی کیونکہ اگر اگست میں سیریز نہ ہو سکی تو پھر پاکستان ٹیم کے مصروف شیڈول سے وقت نکالنا ناممکن ہے، کیریبیئن لیگ کا اختتام16 ستمبر کو ہوگا، 13 تاریخ سے یو اے ای میں ایشیا کپ کا آغاز ہونا ہے۔