انگلینڈ میں بے عزتی کیلئے تیار رہو، آسٹریلوی کپتان کی ٹیم کو ہدایت

جمعہ 11 مئی 2018 17:57

انگلینڈ میں بے عزتی کیلئے تیار رہو، آسٹریلوی کپتان کی ٹیم کو ہدایت
ہوبارٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے بھی اپنی ٹیم کو انگلینڈ میں ہونے والی ممکنہ بے عزتی کا سامنا کرنے کیلیے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

ٹم پین نے کہا ہے کہ ایک بات تو طے ہے کہ جو کچھ ہوا انگلینڈ لازمی طور پر اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا، کھلاڑیوں کو اس کیلیے تیار رہنے کی ضرورت ہے، اگر ہم ایک ٹیم کے طور پر اچھا کھیلے اور مثبت انداز میں آگے بڑھے تو پھر فقرے بازی خود ہی دم توڑ جائے گی۔واضح رہے کہ کینگروز جنوبی افریقہ میں سامنے آنے والے بال ٹیمپرنگ تنازع کے بعد پہلی بار کسی سیریز کیلیے ملک سے باہر جارہے ہیں، اس ٹور میں محدود اوورز کے مقابلے ہونگے۔

متعلقہ عنوان :