شاہ رخ خان کی گیم اسپرٹ کے فقدان پر معذرت

جمعہ مئی 18:01

شاہ رخ خان کی گیم اسپرٹ کے فقدان پر معذرت
کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک اور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے گیم اسپرٹ کے فقدان پر معذرت کرلی۔بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے ممبئی انڈینز سے میچ میں اپنی سائیڈ کی جانب سے گیم اسپرٹ کے فقدان پر معذرت کرلی۔

(جاری ہے)

کے کے آر کو بدھ کی شب ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے اس میچ میں 102 رنزسے شکست ہوئی تھی۔۔شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر کہا کہ کھیل میں ہمیشہ ہی اسپرٹ کو اہمیت حاصل ہوتی ہے، فتح و شکست سے قطع نظر گیم اسپرٹ اہم ہونی چاہیے، ٹیم کا باس ہونے کے ناطے میں اپنی سائیڈ کی جانب سے گیم اسپرٹ کے اس فقدان پر شائقین سے معافی مانگتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :