اسرائیل اور ایران مابین کشیدگی،عالمی برادری تشویش میں مبتلا

دو نوں ممالک صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں، خطہ نئی کشیدگی کا متحمل نہیں ہو سکتا، انجیلا میرکل

جمعہ مئی 18:01

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) اسرائیل اور ایران مابین کشیدگی سے عالمی برادری کو تشویش لاحق ہے، دو نوں ممالک صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں،خطہ نئی کشیدگی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران اور اسرائیل کے مابین شام میں جھڑپوں پر عالمی سطح پر تشوش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان دونوں ممالک کے مابین باقاعدہ جنگ کے خطرے کے پیش نظر عالمی برادری نے زور دیا ہے کہ تحمل اور صبر کا مظاہرہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

روس،، فرانس،، جرمنی اور برطانیہ نے اسرائیل میں راکٹ داغے جانے کی مذمت کی ہے جبکہ امریکا نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے اس راکٹ فائر کے جواب میں شام میں ایرانی فوجی اہداف کے خلاف کارروائی کی۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ گولان کے پہاڑی علاقوں میں یہ راکٹ ایران نے فائر کیا تھا۔ ایرانی صدر حسن روحانی اور جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ٹیلی فون پر گفتگو میں اتفاق کیا ہے کہ خطے میں ایک نئی کشیدگی سے بچنا چاہیے۔