افغانستان،طالبان کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ،9افراد جاں بحق،3سیکیورٹی اہلکاریرغمال

جمعہ 11 مئی 2018 18:01

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) افغان صوبہ فراہ میں طالبان نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، حملے میں 9افراد جاں بحق اور 3سیکیورٹی اہلکاروں کو یر غمال بنا لیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں طالبان باغیوں کے ایک حملے میں کم ازکم سات افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام نے جمعے کے دن بتایا ہے کہ فراہ صوبے میں جنگجوؤں نے اچانک ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں مسلح جھڑپ شروع ہو گئی۔ ادھر مقامی کونسل کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ حملہ شدید تھا، جس کی وجہ سے بائیس افراد ہلاک ہوئے جبکہ طالبان نے تین سکیورٹی اہلکاروں کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔