آسٹریلیا،سیاحتی مقام سے گولیوں سے چھلنی7 لاشیں برآمد،ہلاک شدگان میں 3 بالغ اور4 بچے شامل

جمعہ مئی 18:01

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) آسٹریلیا کے معروف سیاحتی مقام سے گولیوں سے چھلنی7 لاشیں برآمد ہوئی ہیں،آسٹریلیا میں 22سال بعد اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے،،ہلاک شدگان میں تین بالغ اور چار بچے شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں ایک سیاحتی مقام سے سات افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔

(جاری ہے)

مغربی آسٹریلیا کے ٹاؤن دریائے مارگریٹ کے کنارے اوسمنگٹنسے ملنے والی لاشوں کے جسموں پر گولیوں کے نشانات ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ملک کی تاریخ میں بائیس سال بعد پہلی مرتبہ کسی ایک واقعے میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ ہلاک شدگان میں تین بالغ اور چار بچے شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس شوٹنگ کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے تاہم چھان بین کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :