ایران معاملے پر فرانس اور امریکا مابین اختلافات کھل کر سامنے آگئے، فرانس کی تنقید،پابندیاںناقابل قبول،فرانسیس وزیر خارجہ

جمعہ 11 مئی 2018 18:01

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) ایران معاملے پر فرانس اور امریکا مابین اختلافات کھل کر سامنے آگئے، فرانس نے ایران پر امریکی پابندیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے پابندیوں کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے ایران پر تازہ پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی وزیر خارجہ نے اس پیشرفت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’ناقابل قبول‘ قرار دے دیا ہے۔

فرانس کی طرف سے ان پابندیوں پر کھلی تنقید سے ایران کے معاملے پر پیرس اور واشنگٹن کے مابین اختلافات زیادہ واضح ہو گئے ہیں۔ امریکا کی طرف سے عالمی جوہری ڈیل سے دستبردار ہونے کے بعد گزشتہ روز امریکا نے ایران کے ساتھ کاروبار کرنے پر چھ افراد اور تین کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ واشنگٹن کے مطابق ان افراد اور کمپنیوں کے ایرانی ریولوشنری گارڈز سے رابطے ہیں۔