ترکی، 211فوجی اہلکاروں سمیت 300افراد کی گرفتاری کا حکم

جمعہ مئی 18:05

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) ترکی نے مزید300مشتبہ افراد کی گرفتاری کا حکم دء دیا،211فوجی اہلکار شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک استغاثہ نی300 تین سو مشتبہ افراد کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعے کے دن بتایا گیا ہے کہ ناکام فوجی بغاوت کی چھان بین کے سلسلے میں ان گرفتاریوں کا حکم دیا گیا ہے۔ انقرہ کا الزام ہے کہ جولائی 2016 میں اس ناکام بغاوت کے پیچھے امریکا میں مقیم ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی تحریک کارفرما تھی۔ جن افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے، ان میں سی211 دو سو گیارہ فوجی اہلکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :