یورپی یونین یورپ کا امریکا بننے کا بھیانک خواب ترک کر دے، لبرل ڈیموکریسی کا خاتمہ ہو گیا،وکٹور اوربان

جمعہ مئی 18:05

بداپسٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) تیسری مرتبہ حلف اٹھانے والے ہنگری کے وزیر اعظم وکٹور اوربان نے کہا ہے کہ لبرل ڈیموکریسی کا خاتمہ ہو گیا ،،یورپی یونین یورپ کا امریکا بننے کے بھیانک خواب کو ترک کر دے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہنگری کے وزیر اعظم وکٹور اوربان نے کہا ہے کہ ’لبرل ڈٰموکریسی‘ کا وقت ختم ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

مسلسل تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد انہوں نے ممبران پارلیمان سے خطاب میں کہا کہ یورپی یونین کو یورپ کا امریکا بننے کے بھیانک خواب کو ترک کر دینا چاہیے۔

انہوں مزید کہا کہ ہنگری نے آزاد جمہوری ماڈل کو اکیسویں صدی کے کرسچن ڈٰیموکریسی ماڈل سے بدل دیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو ہنگری کی ضرورت ہے اور ہنگری کو یورپی یونین کی۔ قوم پرست اوربان مجموعی طور پر چوتھی مرتبہ ملک کے وزیر اعظم بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔