ملائیشیا،مہاتیر محمد نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا،امریکی صدر سمیت مختلف ممالک کی جانب سے کے تہنیتی پیغامات

جمعہ مئی 18:05

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) ملائیشیا کی92 سالہ بزرگ سیاستدان مہاتیر محمد نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا،امریکی صدر سمیت مختلف ممالک کی جانب سے تہنیتی پیغام بھیجے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے 92سالہ بزرگ سیاستدان مہاتیر محمد نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ کئی عالمی رہنماؤں کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں مبارکبادی پیغام ارسال کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کے دن ہوئے الیکشن میں مہاتیر کے اپوزیشن سیاسی اتحاد نے وزیراعظم نجیب رزاق کے حکمران اتحاد کو غیر معمولی طور پر شکست دے دی تھی۔ ساٹھ سال بعد ملائیشیا میں اپوزیشن پارٹی نے الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔ مہاتیر نے جمعرات کی شام دارالحکومت کوالالمپور میں ایک تقریب میں بطور وزیر اعظم حلف اٹھایا۔ مہاتیر ملائیشیا میں طویل ترین عرصے تک اقتدار میں رہنے والے سیاستدان بھی ہیں۔