چیئرمین سینیٹ نے پاک امریکہ تعلقات میں تنائو اور سفارتکاروں پر سفری پابندیوں پر بریفنگ کیلئے وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ کو طلب کر لیا

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں تنائو میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، حکومت نے نیب زدہ شخص کو امریکہ کیلئے سفیر نامزد کیا ہے‘ اس وقت ہمارے پاس وزیر خارجہ تک نہیں ،حکومت فوری طورپر وزیر خارجہ مقرر کرے ،اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے ماسٹر مائنڈ عمر خراسانی پر عائد پابندیاںاٹھاناباعث تشویش ہے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شیری رحمان کا نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

جمعہ 11 مئی 2018 18:05

چیئرمین سینیٹ نے پاک امریکہ تعلقات میں تنائو اور سفارتکاروں پر سفری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) چیئرمین سینیٹ نے پاک امریکہ تعلقات میں تنائو اور پاکستانی سفارتکاروں پر سفری پابندیوں پر بریفنگ کے لئے وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ کو پیر کو طلب کر لیا جبکہ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں تناو میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، حکومت نے نیب زدہ شخص کو امریکہ کے لئے سفیر نامزد کیا ہے اور اس وقت ہمارے پاس وزیر خارجہ تک نہیں ،حکومت فوری طورپر وزیر خارجہ مقرر کرے ،اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے ماسٹر مائنڈ عمر خراسانی پر عائد پابندیاںاٹھاناباعث تشویش ہے،جمعہ کو سینٹ میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں تناو میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، حکومت نے نیب زدہ شخص کو امریکہ کے لئے سفیر نامزد کیا ہے اور اس وقت ہمارے پاس وزیر خارجہ تک نہیں اور حکومت نہیں چاہتی کہ وزیر خارجہ مقرر کرے ، انہوں نے کہا کہ سنا ہے پاکستان امریکی سفارتکاروں کے لئے جوابی حدود کا تعین کر رہا ہے، میں خود بھی سفارتکار رہ چکی ہوں، مجھے معلوم ہے کہ ہر ملک میں سفارتکار کے لئے بعض جگہیں ممنوع ہوتی ہیں، ہمیں بھی اجازت لے کر جانا پڑتا تھا، انہوں نے کہا کہ سننے میں آ رہا ہے کہ پاکستانی سفارتکار امریکہ میں پچیس کلومیٹر کی حدود میںسفر کر سکیں گے، حکومت کے صرف بیس دن رہ گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکہ میں نیب زدہ شخص کو سفیر کو تعینات کیا جا رہا ہے،پاکستان امریکہ تعلقات میں شدید تلخی آتی جا رہی ہے، ہمیں ہوش کے ناخن لینے چاہیں ،ایسا نہ کریں کہ پاکستان کا نیا دشمن سامنے آئے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس وزیر خارجہ نہیں ہے، اگر وزیر خارجہ ایوان میں موجود ہوں تو ایوان کو بریفنگ دے کر اصل صورتحال پر روشنی ڈال سکتے ہیں، اتنے وزیر بنا لئے ہیں ایک وزیر خارجہ بھی بنائیں،سفارتکاروں کے لئے حدود کے تعین کرنے کے حوالے سے وزیر خارجہ سے جواب چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی پابندیاں ہٹانے والی کمیٹی کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان کے رہنما عمر خراسانی پر سے پابندیاں ہٹاناباعث تشویش ہے، عمر خراسانی پاکستان میں متعدد دہشت گرد حملوں کاماسٹر مائنڈ رہا ہے،آرمی پبلک سکول میں بچوں، سیکیورٹی حکام اور شہریوں کو شہید کیا گیا ، ایشیا اور پاکستان کی طرف ایک طوفان بڑھ رہا ہے،انہوں نے کہا کہ بے نظیر کے قاتلوں کو بھی چھوڑ دیا گیا ، ہم اپنی شہید قائد کے قاتلوں کو سزا دلوانے کے لئے انصاف کے متلاشی ہیں، چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے پاک امریکہ تعلقات پر بریفنگ کے لئے پیر کو وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ کو سینیٹ میں طلب کر لیا۔