ْ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی کارروائی‘جعلی میجر بن کر شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

ملزمان مردم شماری کے اعداد وشمار کی تصدیق کیلئے شہریوں کو فون کرکے اکائونٹس کی تفصیلات حاصل کرتے تھے

جمعہ 11 مئی 2018 18:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے جعلی میجر بن کر شہریوں کو لوٹنے والے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان مردم شماری کے اعداد وشمار کی تصدیق کے لئے شہریوں کو فون کرکے ان کے اکائونٹس کی تفصیلات حاصل کرتے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم غلام مصطفی اور اظہر شہریوں کو فون کرتے تھے اور اپنے آپ کو حساس ادارے کا میجر ظاہر کرکے مردم شماری میں دی گئی تفصیلات کے بارے میں آگاہی لیتے تھے یا پھر کبھی نیب کے افسر بنجاتے تھے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شہری شک و شبہ کا اظہار کرتا تو پھر وہ ایک ویب سائٹ کے ذریعے فون کرتے اور اس سافٹ ویئر کے ذریعے جو فون کیا جاتا وہ متعلقہ حکام کا ظاہر ہوتا تھا جس سے شہری مطلوبہ تفصیلات انہیں فراہم کردیتے تھے اور بعدازاں ان کے اکآنٹس سے پیسے نکلوالئے جاتے تھے۔ا یف آئی اے نے ملزموں کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :