بھارت دہشت گرد ملک ہے ‘اس نے جنگ شروع کی تو پاک فوج سے پہلے کشمیری کنٹرول لائن کو بھارتی فوج کا قبرستان بنا دینگے ‘ بھارتی آرمی چیف اور نریندر مودی کے اشتعال انگیز بیانات جنگ کی دعوت دینے کے مترادف ہیں

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے اوورسیز رہنما راجہ کامران منظور کی بات چیت

جمعہ 11 مئی 2018 18:08

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے اوورسیز رہنما راجہ کامران منظور نے کہا ہے کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے اگر اس نے جنگ شروع کی تو پاک فوج سے پہلے کشمیری کنٹرول لائن کو بھارتی فوج کا قبرستان بنا دینگے ، بھارتی آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اشتعال انگیز بیانات جنگ کی دعوت دینے کے مترادف ہیں۔

لائن آف کنٹرول پر پائی جانے والی کشیدگی میں اضافہ کرکے انڈیا کشمیریوں کو ڈرانا چاہتا ہے۔کشمیری توپ و تفنگ کی گونج اور گرج سے ڈرنے والی قوم نہیں۔ اب کی بار اگر جنگ شروع ہوئی تو عالمی امن تباہ ہوجائے گا۔ اس جنگ کی لپیٹ میں صرف پاک و ہند ہی نہیں بلکہ پوری دنیا آئے گی ۔ عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کو حل کروانے میں کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی دنیا اپنا دہرامعیار اور جانبدارانہ رویہ تبدیل کرے اور کشمیریوں پر ظلم و بربریت پر آنکھیں بندکرنا اور ستم ظریفی اور زیادتی ہے۔

کشمیریوں کاپیدائشی حق ، حق خود ارادیت سے چشم پوشی ظلم عظیم ہے ۔ اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لیے اپناکردار ادا کرے ۔بھارت کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کو بھارت تشدد سے ختم نہیں کرسکتا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے اوورسیز رہنما راجہ کامران منظور نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی عالمی دہشت گرد ہے جس نے اپنی ملک کے باسیوں کو ہی ایک دوسرے کیخلاف لڑا کر انہیں اپنی نسلی فساد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے بھارت کا مکرو چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا۔ بھارتی وزیراعظم خطہ میں امن کیلئے شدید ترین خطرہ ہے بھارتی عوام نے ایسے دہشت گرد کو وزیراعظم منتخب کر کے جہاں اپنے ملک کی سلامتی کو خطرہ میں ڈالا ہے وہیں اس نے خطہ کا امن بھی تباہ کر کے رکھ دیا ہے ۔

آئے روز کی کنٹرول لائن اور پاکستانی سرحدی علاقوں میں فائرنگ سے خطے کا امن شدید دائو پر لگ چکا ہے ۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے منفی عزائم کو پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے منفی ہتھکنڈے استعمال کر کے خطہ میں جنگ کرنا چاہتا ہے لیکن وہ اس بات سے بے خبر ہیں کہ پاکستانی افواج مکمل طورپر پیشہ ور اور ایٹمی ہتھیاروں سے لیس افواج ہے جو دنیا کی بڑی سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک کا ستیاناس کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے بھارتی وزیراعظم اگر اپنی منفی اور شرم ناک حرکتوں سے باز نہ آیا تو یہ نہیں جانتا کہ اسکا حال کیا ہوگا ۔

بھارت ہندئوں کا ایک ہی ملک ہے اور اگر یہ دنیا سے ختم ہو گیا تو اس کے پاس کچھ نہیں بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم ایک بزدل شخص ہے جو اپنی منفی حرکتوں کی وجہ سے خطے کیلئے خطرات پیدا کر رہا ہے اس کی ایسی گھنائونی اور شرم ناک حرکتوں سے علاقائی صورتحال دن بدن ابتر ہوتی چلی جا رہی ہے بھارتی عوام نے ایسے دہشت گرد وزیراعظم کو منتخب کر کے خود اپنی لئے ہی خطرات پیدا کر دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت وزیراعظم فوری طور پر اپنی دہشت گردانہ پالیسیوں کو ختم کرتے ہوئے خطہ میں امن کی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرئے کہیں ایسا نہ ہو کے خطہ میں دو ایٹمی قوتوں کے درمیان صورتحال انتہائی کشیدہ ہو جائے ۔