وزیر اعظم اور خورشید شاہ نگران سیٹ اپ بنانے کے حوالے سے فیصلہ کرنے میں کامیاب،

نگران وزیر اعظم کیلئے چھ میں سے ایک نام پر اتفاق ہوگیا

جمعہ مئی 18:12

وزیر اعظم اور خورشید شاہ نگران سیٹ اپ بنانے کے حوالے سے فیصلہ کرنے میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) کفل ٹوٹا خدا خدا کرکے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نگران سیٹ اپ بنانے کے حوالے سے فیصلہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں،نگران وزیر اعظم کیلئے چھ میں سے ایک نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان نگہران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے جس کا باضابطہ اعلان اگلے چند دنوں میں کر دیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہناتھا کہ نگران وزیر اعظم کوئی بڑا عہدہ نہیں۔ خلائی مخلوق انتخابات کروائے گی۔ نواز شریف کل بھی تھے آج بھی ہیں اور کل بھی ہوں گے۔اسلام آباد میں صحافیوں پر تشدد کے حوالے سے وزیراعظم کاکہنا تھا کہ میں معذرت چاہتا ہوں جس نے صحافیوں پر تشدد کیا ہے۔