Live Updates

پاکستان میں تحریک انصاف کی بڑھتی مقبولیت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ پاکستان میں آمدہ حکومت تحریک انصاف کی ہوگی‘

آج جوق در جوق اہم سیاسی شخصیات اور عوام کا سمندر تحریک انصاف میں شامل ہو رہا ہے تحریک انصاف لیڈز کے سیکرٹری اطلاعات قاسم علی کا بیا ن

جمعہ 11 مئی 2018 18:13

لیڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) تحریک انصاف لیڈز کے سیکرٹری اطلاعات قاسم علی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ پاکستان میں آمدہ حکومت تحریک انصاف کی ہوگی۔آج جوق در جوق اہم سیاسی شخصیات اور عوام کا سمندر تحریک انصاف میں شامل ہو رہا ہے۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ اپنی سیاست کا سورج غروب ہوتے دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف جنوبی صوبہ محاذ بنائے گی اور جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریگی۔جنوبی صوبہ محاذ کے تمام اراکین کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں اور انشاء الله جنوبی پنجاب کے عوام کا احساس محرومی ختم کریں گے۔ان خیالات کا اظہارا نہوںنے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

قاسم علی نے مذید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنا کر دم لیں گے۔

سیاسی شخصیات سمیت عوام کا جوق در جوق تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنا تحریک انصاف کے ویژن کی کامیابی ہے۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکھے کے دور رخ ہیں اور باری باری اقتدار کے مزے لینے والے عوامی عدالت میں مستر د ہو چکے ہیں۔پاکستانی عوام باشعو ر ہیں اور وہ سمجھ چکے ہیں کہ عمران خان جیسی لیڈرشپ ہی انہیں مسائل کی دلدل سے باہر نکال سکتی ہے۔پاکستان کو موجودہ مسائل کی دلدل سے عمران خان ہی باہر نکال سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں کو ووٹ کا حق صرف تحریک انصاف دلوائے گی۔اوورسیز کشمیریوں اور پاکستانیوں کی ملک وقوم کے لئے بڑی خدمت ہیں۔عمران خان کے ویژن کی بدولت آج تحریک انصاف برطانیہ کی سب سے بڑی قوت بن چکی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات