ڈاکٹر محمد صابر خان عباسی کی بطور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز آزادکشمیر تعیناتی پر ریاست بھر سے مبارکباد کا سلسلہ جاری

جمعہ 11 مئی 2018 18:13

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) ڈاکٹر محمد صابر خان عباسی کی بطور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز آزادکشمیر تعیناتی پر ریاست بھر سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ،سول سوسائٹی ، سیاسی و سماجی حلقوں کے علاوہ ملازمین صحت عامہ اور نمائندہ تنظیموںنے حکومتی فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ آفیسر موصوف عوام الناس کو صحت کی بہتر بہم رسانی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز نے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب اللہ کا کرم اور عوام الناس کی دعائوں کا نتیجہ ہے میں اپنے فرائض منصبی انتہائی محنت لگن اور ایمانداری سے سر انجام دوں گا۔

(جاری ہے)

اور عوام الناس کی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کروں گا انھوں نے محکمہ صحت عامہ کے ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی قومی فریضہ سمجھتے ہو ئے ادا کریں اور وقت کی پابندی اور خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں انھوں نے عوام الناس کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے مرکزی و ضلعی سطح پر مانیٹرنگ سسٹم کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا انھوں نے مزید کہا کہ ملازمین اپنی جائے تعیناتیوں پر رہ کر عوا م کی خدمت کریں ان کے تمام معاملات بر وقت تحت میرٹ حل کئے جائیں گے وہ اپنے آپ کو عوامی خدمت کے لئے وقف کر دیں۔

متعلقہ عنوان :