بھارت آئے روز سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کرکے سینکڑوں کشمیریوں کو بے گھر اور زخمی درجنوں افراد کوشہید کرچکے ہیں‘‘حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل میں سنجید ہ نہیں ‘نواز شریف نے نریندر مودی کے ساتھ تعلقات مضبوط کر نے کیلئے مسئلہ کشمیر کو سرد خانے ڈال دیا ہے

تحریک انصا ف آزادکشمیرکے مرکزی سیکرٹری فنانس چوہدری محمداخلاق کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ مئی 18:13

سہنسہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) تحریک انصا ف آزادکشمیرکے مرکزی سیکرٹری فنانس وسابق امیدوار اسمبلی حلقہ ۳ سہنسہ چوہدری محمداخلاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ بھارت فوج آئے روز سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کرکے سینکڑوں کشمیریوں کو بے گھر اور زخمی درجنوں افراد کوشہید کرچکے ہیںروزانہ درجنو ں افراد کنٹرول لائن پر بھارتی گولیوں کا نشانہ بنتے ہیں حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل میں سنجید ہ نہیں میاں نواز شریف نے نریندر مودی کے ساتھ تعلقات مضبوط کر نے کیلئے مسئلہ کشمیر کو سرد خانے ڈال دیا ہے ‘میاں نواز شریف کے دور حکومت میں مسئلہ کشمیر بالکل ہی زیربحث نہیں لایاگیا میاں نواز شریف نے بھارت کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی کیلئے مکار بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بغیر ویزاکے پاکستان لایا بھارتی ایجنٹ جندال اور پرکلبھوشن کاپاکستان میںداخلہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے کشمیریوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی طرف آنے والی ہرگولی کو اپنے سینے پر لیکر پاکستان کو محفوظ بنایا لیکن پاکستانی حکمرانوں نے کشمیریوں کو ہمیشہ بھیڑ بکریاں تصورکرتے رہے کنٹرول لائن پر متاثرین کیلئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر عملی اقدامات کرے مظفرآبا د کے ایوانوں میں بیٹھ کر بھارت کو نہ ڈرائے بلکہ کنٹرول لائن کے علاقوں میں جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال ،معیاری سڑکیں پانی کیلئے صاف پانی ،رہاش کیلئے متبادل مکانات کا بدوبست کریں ۔

(جاری ہے)

تحریک آزاد ی کشمیری کیلئے قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری کی کوششوں کو سلام پیش کرتے ہیں پوری دنیا بالخصوص امریکہ اور یورپ میں حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے حقوق کی ترجمانی کی ہے بیرونی دوروں میں مختلف ممالک ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کرکے مسئلہ کشمیر پر ان کو بریفنگ دے کر یہ ثابت کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج ک کا غاصبا نہ قبضہ ہے آئے روز نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا ئے جا رہے ہیں۔

بے گناہ کشمیری قوم کو بھارتی فوج شہید کررہی ہے سینکڑوں کشمیری مائوں بہنوں کی بھارتی درندے عصمت دری کر ررہے ہیں لیکن پاکستان اور بین الاقوامی دنیا کی خاموشی انتہائی تشوشناک ہے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان او رآزاد کشمیر حکومت کو مل کر انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس میں کیس لڑنا ہو گا ۔