احترام رمضان ہر مسلمان پر فرائض منصبی ہے‘رمضان میں مخیر حضرات یتیموں‘بیوہ خواتین،غریبوں،پڑوسیوںکا خیال رکھیں‘ رمضان میں گراں فروش کے اشیا خردنوش میں دو گنا اضافہ کرنے کی بجائے قیمتوں میں کمی لائیں

چیئرمین علماء و مشائخ کونسل مولانا عبید اللہ فاروقی کی بات چیت

جمعہ 11 مئی 2018 18:17

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) چیئرمین علماء و مشائخ کونسل مولانا عبید اللہ فاروقی نے کہا ہے کہ احترام رمضان ہر مسلمان پر فرائض منصبی ہے،ماہ رمضان میں مخیر حضرات یتیموں،بیوہ خواتین،غریبوں،پڑوسیوںکا خیال رکھیں۔ماہ رمضان میں گراں فروشوں کی جانب سے رمضان میں ایشیا خردنوش میں دو گناہ اضافہ کیا جانے کے بجائے قیمتوں میں کمی لانی چائیں ‘جس سے غریب عوام کو ریلیف میسر ہو۔

حکومت پاکستان و آزاد کشمیر غریب عوام کے لیے رمضان پیکج کا اہتمام کریں جس سے غریب عوام کی ماہ رمضان میں کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑھے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے احترام رمضان کے حوالہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ان کا مذید کہنا تھا کہ ماہ رمضان کی آمد پر گراں فروشوں نے مہنگائی کے دروازے کھول دیے ہیں عوام کو لوٹنے کے لیے تیاریاں پکڑ لی ہیں رمضان کی آمد سے قبل ہی پولیٹری ،پھل،فروٹ کی قیمتوں کو دوگنا کردیا گیا غیر مذہب ممالک میں بھی ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دی جاتی ہے مگر یہ ملک پاکستان واحد ملک ہے جس میںماہ رمضان میں تاجر لوٹتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو مکمل طور پر ختم کرنے کا حکومت پاکستان و آزاد کشمیر اعلان کرے حکومت وقت کا فرض ہے کہ وہ رمضان میں عوام کو سہولیات میسر کرے انہوں نے کہا کہ دارلحکومت مظفرآباد میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے سائن بورڈ پر عورتوں کی بے پردہ تصاویرں آوازیں ہیں جس سے خطے کے اندر بے حیائی پھیلائی جارہی ہے ماہ رمضان کے تقدس کو مدنظر رکتھے ہوئے فی الفور نوٹس لیا جائے اور ایسی کمپنیوں کو درالحکومت اور آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع میں غیر مذہبی اشتہارات لگانے سے روکا جائے ۔