مظفرآباد ‘رمضان کی آمد کے ساتھ ہی اشیاء خودونوش کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ضلعی انتظامیہ نے حکمت عملی تیار کر لی

بڑھتی ٹریفک کو کنڑول کرنے کیلئے شہریوں کی سہولیات کیلئے ریڈیواسٹیشن پارکنگ کو کھول دیا گیا

جمعہ مئی 18:18

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اشیاء خودونوش کی قیمتوں میں استحکام رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے حکمت عملی تیار کر لی ،جبکہ شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کو کنڑول کرنے کے لیے شہریوں کی سہولیات کے لیے ریڈیواسٹیشن پارکنگ کو کھول دیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعودالرحمان نے کہا کہ روزانہ باقاعدہ طور پراشیائے خوردو نوش کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گاشہر کے مختلف مقامات کو زون وائز تقسیم کیا جائے گا ہر علاقے میں مجسٹریٹ قیمتوں پر عمل درآمد کروانے کا زمہ دار ہو گا مجسٹریٹ صاحبان کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی اشیائے خوردونوش زائد قیمتوں پر فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی ،بھاری جرمانے اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی مسعود الرحمن کا کہناتھا کہ سبزی منڈیوں پر بھی چیک اینڈ بیلنس ہوگا جبکہ گوشت کی دوکانوں میں خصوصی چیکنگ ہوگی مرغی کی قیمتوں کو استحکام پر رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے تا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں لوگوں کو ریلیف مل سکے علاوہ ازیں انتظامیہ نے رمضان المبارک میں لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سستا رمضان بازار لگانے کے منصوبہ بندی بھی کر لی ہے اس موقع پر ایس ایس پی راجہ اکمل نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق گیلانی ، اے سی عاصم اعوان ، تحصیلدار حماد بشیر ، ایس ایچ او راشد حبیب مسعودی ،شجاع الحسن گیلانی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

شہر میں بڑھتی ٹریفک کے باعث ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کی سہولیات کے لیے ریڈیواسٹیشن پارکنگ کو کھول دیا گیا ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن کا کہناتھا کہ شہری مدینہ مارکیٹ میں جاتے ہوئے اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکل ریڈیو اسٹیشن پارکنگ میں پارک کریں پارکنگ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، ڈی ایس پی سٹی اور چیف افیسر مونسپل کارپوریشن پر مشتعمل انتظامیہ کمیٹی قائم کر دی گئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان او ر اسٹیشن دائریکٹر مظفرآباد نے جس طرح تعاون کیا ان کے بھی شکر گزار ہیں ۔