وزیرخارجہ کی ذمہ داری وزیر دفاع خرم دستگیر کے سپرد ، 31مئی تک وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالیں گے

جمعہ 11 مئی 2018 18:18

وزیرخارجہ کی ذمہ داری وزیر دفاع خرم دستگیر کے سپرد ، 31مئی تک وزارت خارجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) وزیرخارجہ کی ذمہ داری وزیر دفاع خرم دستگیر کے سپرد کر دی گئی، خرم دستگیر 31مئی تک وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر دفاع خرم دستگیر کو وزارت خارجہ کا اضافہ قلمدان سونپ دیا گیا، خرم دستگیر 31مئی تک وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھال لیں گے۔ واضح رہے کہ خواجہ آصف کی نااہلی سے وزیر خارجہ کا عہدہ خالی ہو گیا تھا۔ وزیر خارجہ کی ذمہ داری خرم دستگیر کے سپرد کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :