سابق وزیر قانون زاہد حامد کا عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا،میری جگہ میرا بیٹا انتخابات لڑیگا،تین بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوا ہوں، انتخابی حلف نامے سے متعلق ختم نبو ت با رے تر میم کے حوا لے سے راجہ ظفر الحق رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ جمع کرادی، رپورٹ پر معزز جج نے اطمینان کا اظہار کیا ، وزیراعظم نے بھی تصدیق کی کہ انتخابی ڈکلیریشن میں میرا کوئی کردار نہیں تھا،تر میم غیر ارادی طو ر پر ہو ئی جسے 72گھنٹو ں میں درست کر لیا گیا تھا اب اس پر بلا و جہ غیر ضروری بحث کا خا تمہ ہو جا نا چا ہیے،گز شتہ سا لو ں کی کا ر کر دگی کی بنیاد پر مستقبل کیلئے متوا زی بجٹ پیش کیا گیا مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی سابق وزیر قانون زاہد حامد لکا قومی اسمبلی میں بجٹ پر جاری عام بحث میں اظہار خیال

جمعہ 11 مئی 2018 18:39

سابق وزیر قانون زاہد حامد کا عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی سابق وزیر قانون زاہد حامد نے عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا،میری جگہ میرا بیٹا انتخابات لڑیگا،،تین بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوا ہوں، انتخابی حلف نامے سے متعلق ختم نبو ت با رے تر میم کے حوا لے سے راجہ ظفر الحق رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ جمع کرادی، رپورٹ پر معزز جج نے اطمینان کا اظہار کیا ، وزیراعظم نے بھی تصدیق کی کہ انتخابی ڈکلیریشن میں میرا کوئی کردار نہیں تھا،تر میم غیر ارادی طو ر پر ہو ئی جسے 72گھنٹو ں میں درست کر لیا گیا تھا اب اس پر بلا و جہ غیر ضروری بحث کا خا تمہ ہو جا نا چا ہیے،گز شتہ سا لو ں کی کا ر کر دگی کی بنیاد پر مستقبل کیلئے متوا زی بجٹ پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر جاری عام بحث میں اظہار خیال کر رہے تھے۔زاہد حامد نے کہا کہ یہ میری آخری بجٹ تقریر ہے، میں تین بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوا اور حلقے کے عوام کی بھر پو ر خد مت کی ، پا رلیما نی سیا ست میں بھی اپنی حیثیت کے مطا بق کردار ادا کیا لیکن اب فیصلہ کیا ہے کہ میرا بیٹا میری جگہ انتخابات میں حصہ لے گا۔انہو ں نے کہا کہ انتخابی حلف نامے سے متعلق ختم نبو ت با رے تر میم کے حوا لے سے راجہ ظفر الحق رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ جمع کرادی گئی ہے، اس رپورٹ پر معزز جج نے اطمینان کا اظہار کیا جب کہ وزیراعظم نے بھی تصدیق کی کہ انتخابی ڈکلیریشن میں میرا کوئی کردار نہیں تھا۔

یہ تر میم غیر ارادی طو ر پر ہو ئی جسے 72گھنٹو ں میں درست کر لیا گیا تھا اب اس پر بلا و جہ غیر ضروری بحث کا خا تمہ ہو جا نا چا ہیئے، زا ہد حا مدنے کہا وزیر خزا نہ مفتا ح اسما عیل بہتر ین بجٹ پیش کر نے پر مبا رکبا د کے مستحق ہیں، گز شتہ سا لو ں کی کا ر کر دگی کی بنیاد پر مستقبل کیلئے متوا زی بجٹ پیش کیا گیا ، گز شتہ پا نچ سا لو ں کی کا ر کر دگی کا سہرا سا بق وزیر اعظم میا ں نواز شر یف اور اسحا ق ڈار کو جا تا ہے، گز شتہ سال معا شہ شر ح نمو 5.8فیصد رہی جبکہ زرعی شعبہ 3.8فیصد سے فرو غ پا یا ، صنعتی شعبہ کی کا رکر د گی 5.8فیصد اور سر وسز کی 6.4فیصد رہی ، افرا ط زر 5فیصد سے کم رہا ،حکو مت نے توا نا ئی منصو بو ں سے 12230میگا واٹ بجلی نظام میں شا مل کی ، غیر متو قع لو ڈ شیڈ نگ کو ختم کیا ،بجٹ خسارہ 4فیصد سے کم رہا ،کرا چی میں گر ین لا ئن بس سروس ، سمندر پا نی کی سا لی نیشن ، بچو ں کی ڈ یو یلپمنٹ کے پرو گرام ، نیو ٹر یشن پرو گرا م 2020کے لیئے رقم مختص کر نا قا بل تحسین اقدام ہے،آ ئندہ سال کے جی ڈی پی کیلئے 6.2فیصد کا ہدف مقرر کیا، میا ں نواز شر یف نے چین پا کستان اقتصا دی را ہداری ( سی پیک) کے تحت ملک بھر میں ریلو ے کو اپ گر یڈ کیا ، شا ہرا ہو ں کا جا ل بچھا یا ، خصو صی اقتصا دی زونز کا وژ ن پیش کیا، سی پیک پا کستان کے لیئے گیم چینجر منصو بہ ہے،یاد رہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد ختم نبوت کے حوالے سے حلف نامے میں ہونے والی تبدیلی اور اس کے بعد مذہبی جماعت کے اسلام آباد میں دھرنے کے بعد زاہد حامد نے رضاکارانہ طور پر استعفی دے دیا تھا۔