لیسکو سمیت ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے موبائل فونز کی خریداری کا معاہدہ منسوخ

پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو موبائل فونز خریدنے کا اختیارات دیدیا‘ لاہور الیکٹر ک سپلائی کمپنی

جمعہ مئی 18:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) لیسکو سمیت ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے موبائل فونز کی خریداری کا معاہدہ منسوخ ‘ پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو موبائل فونز خریدنے کا اختیارات دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں موبائل فونز خریداری کا کنٹریکٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

کمپنیوں نے موبائل میٹر ریڈنگ منصوبے کے تحت نجی کمپنی سے معاہدہ کیا تھا تاہم بھاری بھرکم بلوں کی عدم ادائیگیوں کی وجہ سے کنٹریکٹ منسوخ ہو گیا پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی نے معاہدے میں تین ماہ کی توسیع لینے کی کوشش کی لیکن نجی کمپنی نے انکار کر دیا علاوہ ازیں اس کے بعد موبائل فونز خریداری کے لئے دو ٹینڈرز کھولے گئے تاہم اس میں بھی کسی فرم نیدلچسپی نہیں لی۔

(جاری ہے)

دونوں طرف سے انکار ہونے پرموبائل فونزخریدنے کیاختیارات تقسیم کار کمپنیوں کیسپردکر دیئے گئے ہیں۔ تقسیم کار کمپنیاں نجی کمپنی سے موبائل فونز خرید کر ریڈنگ سیکشن کوفراہم کرتی تھیں تاہم نجی کمپنیوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سیلیسکو سمیت دیگر کمپنیوں کو اختیارات دیئے گئے ہیں واضح رہے کہ موبائل فونزکی خریداری کے طریقہ کارسیبھی کمپنیوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ریڈنگ سیکشن نے موبائل فونز خراب ہونیپراعلی حکام کوآگاہ کیا تھا جس کیبعدموبائل فونزخریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔