ماڈل ٹائون میں کمسن گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کا معاملہ، 11 سالہ مہوش کا تاحال پوسٹمارٹم نہیں ہو سکا

جمعہ مئی 18:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) ماڈل ٹائون میں کمسن گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کا معاملہ، 11 سالہ مہوش کا تاحال پوسٹمارٹم نہیں ہو سکا، پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کی درخواست پر ہی قانونی کارروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون اے بلاک میں شہری بلال کے گھر سے گیارہ سالہ کمسن گھریلو ملازمہ کی لاش گزشتہ روز برآمد ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کیا تھا لیکن تاحال پوسٹمارٹم نہیں کیا جا سکا پولیس کا کہنا ہے کہ مہوش کے اہل خانہ کو اطلاع کر دی ہے۔ قانونی کارروائی کی درخواست پر ہی پوسٹماٹم کرایا جائے گا۔۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مہوش کے والد کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہو چکا ہے جبکہ اس کی والدہ نے دوسری شادی کر لی ہے۔ مہوش کی نانی نیاسے ماڈل ٹان میں ایک گھر میں ملازمت پررکھوایا تھا۔

متعلقہ عنوان :