اگر خلائی مخلوق قوم کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے تو سب کو اس کا ساتھ دینا چاہیے، سینیٹر شیخ عتیق

نیب کوہر قدم پھونک پھونک کر رکھنے کی ضرورت ہے ، نواز شریف پر بنا ثبوت کے اتنا بڑا الزام لگا کرنیب نے لووز بال کرائی ، اس پرچھکا تو پڑنا تھا، اداروں کوہر کام آئین اور قانون کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے کرنا چاہیے ایم کیو ایم کی سینیٹر شیخ عتیق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ مئی 18:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) متحدو قومی موومنٹ((ایم کیو ایم)) کیسینیٹر شیخ عتیق نے کہا ہے کہ اگر خلائی مخلوق قوم کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے تو سب کو اس کا ساتھ دینا چاہیے، نیب کوہر قدم پھونک پھونک کر رکھنے کی ضرورت ہے ، نواز شریف پر بنا ثبوت کے اتنا بڑا الزام لگا کرنیب نے لووز بال کرائی ہے جس پرچھکا ا تو پڑنا تھا، اداروں کوہر کام آئین اور قانون کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے کرنا چاہیے۔

وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کی جماعت کے بڑے لیڈر ہیں اس لیے وہ اپنی خواہش کے مطابق کوئی بھی مطالبہ کر سکتے ہیں، لیکن افسوس کہ ہر خواہش پوری نہیں ہوتی۔ اداروں کو بھی اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے اور دوسروں کے کاموں میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

ہم سب کو معلوم ہے کہ مخلوقات تو بہت سی بستی ہیںجو کبھی مدد کر دیتی ہیں اور کبھی نقصان بھی پہنچا دیتی ہیں۔

اگر خلائی مخلوق قوم کیبہتری کیلئے کام کر رہی ہے تو سب کو اس کا ساتھ دینا چاہیے۔ نواز شریف پر بنا ثبوت کے اتنا بڑا الزام لگا کر لووز بال کرائی ہے جس پرچھکا ا تو پڑنا تھا۔ ہر کام آئین اور قانون کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے کرنا چاہیے۔ پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے اور نیب میں شریف خاندان کے خلاف بڑے مقدمات چل رہے ہیں، اس لیے نیب کو اس نازک وقت میں ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ کسی کو یہ نہ لگے کہ نیب ایک جماعت یا شخص کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہی