Live Updates

خلائی مخلوق نواز شریف کو گود لینے کو تیار نہیں اس لیے وہ شور مچا رہے ہیں، سینیٹر فیصل جاویدخان

نواز شریف کا چیرمین نیب سے استعفیٰ طلب کرناقوم کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے، تحریک انصاف نے ووٹ بیچنے پر اپنی پارٹی کی14لوگوںکو پارٹی سے نکال کر مثال قائم کی ہے تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاویدخان کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 11 مئی 2018 18:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) ُپاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاویدخان نے کہا ہے کہ خلائی مخلوق نواز شریف کو گود لینے کو تیار نہیں ہے اسلیے نواز شریف شور مچا رہے ہیں نواز شریف کی جانب سے چئیرمین نیب سے استعفیٰ طلب کرناقوم کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے،پاکستان تحریک انصاف نے ووٹ بیچنے پر اپنی پارٹی کی14لوگوںکو پارٹی سے نکال کر مثال قائم کی ہے ۔

وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نواز شریف خود خلائی مخلوق کی پیداوار ہیں اور ان کی گود میں پل کر جوان ہوئے ہیں۔ جب تک خلائی مخلوق نواز شریف نواز شریف کے ساتھ تھی تب تک سب ٹھیک تھا۔ اب وقت بدک گیا ہے اور خلائی مخلوق نواز شریف کو گود لینے کو تیار نہیں ہے جس کے باعث نواز شریف شور مچا رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں احتساب کا نظام سب سے سخت ہے، پاکستان تحریک انصاف نے ووٹ بیچنے پر اپنی پارٹی کی14لوگوںکو پارٹی سے نکال کر مثال قائم کی ہے۔ نواز شریف کی جانب سے چئیرمین نیب سے استعفیٰ طلب کرناقوم کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے۔جن کا احتساب ہو رہا ہے وہ احتساب کرنیوالے ادارے سے ہی جواب طلب کر رہے ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات